وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں بھی محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس J&K Youth Services & Sportsکی جانب سے ضلع پلوامہ کے سپورٹس اسٹیڈیم Sports Stadium Pulwamaمیں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق ’’کھیل مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انہیں ملکی سطح پر ہونے والے کھیل مقابلوں تک پہچانا ہے جہاں وہ ملکی سطح پر وادی کا نام روشن کر سکیں۔‘‘
اس موقع پر کرکٹ، والی بال، کبڈی ،کھو کھو جیسے کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن کا افتتاح چیف سیکرٹری یوٹی جموں و کشمیر نے کیا۔
سافٹ بال کے لئے بھی انٹرزون کے درمیان مقابلے ہوئے جہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو یوٹی سطح کے کھیل مقابلوں میں موقع فراہم کیا جائے گا۔
مقامی کھلاڑیوں نے کھیل مقابلوں خصوصا سافٹ بال میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیل مقابلوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
- یہ بھی پڑھیں: اودھمپور میں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کر کے ملکی سطح پر کھیلنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلوں سے انہیں اپنی صلاحیت کو نکھارنے اور کھیل مقابلوں میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہوگا۔
اس موقع پر محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس J&K Youth Services & Sportsکے سبھی افسران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔