ETV Bharat / state

North Zone Sports Climbing Championship پلوامہ کے طالب علم نے کلائمبک مقابلے میں تین تمغے جیتے

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کفیل الحق نے دہلی میں 27 ویں نارتھ زون کلائمبنگ چیمپئن شپ میں تین تمغے جیتے ہے۔ کفیل الحق رتنی پورہ بائیر سیکنڈری اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 5:11 PM IST

pulwama-boy-kafeel-wins-three-medals-in-climbing-sport-finals-in-delhi
Etvپلوامہ کے طالب علم نے کلائمبک مقابلے میں تین تمغے جیتے Bharat

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کفیل الحق نے دہلی میں منعقد کلائمبنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں تین اعلیٰ تمغے جیتے۔رتنی پورہ ہائیر سیکنڈری اسکول کے کلاس 9ویں کے طالب علم اور سنریجز ماؤنٹینیئرنگ کلب رتنی پورہ کے کھلاڑی کفیل نے سب جونیئر بوائز زمرہ میں اسپیڈ کلائمبنگ میں چاندی اور بولڈرنگ میں چاندی اور لیڈ کلائمبنگ میں کانسے کا میڈل جیتا ہے۔

27ویں نارتھ زون اسپورٹس کوہ کلائمبنگ چیمپئن شپ کا اس ہفتے نئی دہلی میں آئی ایم ایف وال میں انعقاد کیا گیا۔چیمپئن شپ میں مختلف عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے 11 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، لیکن ان میں سے صرف چار کھلاڑی جموں و کشیر کے تھے۔ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے اس چمپئن شپ میں آٹھ تمغے جیتنے میں کامیاب حاصل کی ہے۔

جموں و کشمیر کے اروندیپ سنگھ سینیئر مردوں کے زمرے کے دیگر کلائمبرس نے سپیڈ اور لیڈ چڑھائی میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ شلپا چڈک انٹرنیشنل کلائمبر سینئر ویمنز زمرہ نے لیڈ اور سپیڈ کلائمبنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انکیت سنگھ سب جونیئر لڑکوں کے زمرے میں اسپیڈ کلائمبنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔کلائمبنگ ٹیم کے منیجر سید محسن اندرابی نے کہا کہ "کفیل الحق اس مقابلے کی اصل توجہ کا مرکز تھے، جنہوں نے شرکت کے دوران پیشہ ورانہ جوتے نہ ہونے کے باوجود تینوں ایونٹس کے فائنل میں داخلہ لیا، لیکن پھر بھی وہ مقابلے کے دوران مختلف ریاستوں کے کئی قومی سطح کے کلائمبرس سے آگے نکل گئے۔

مزید پڑھیں:Climbing competition in Delhi پلوامہ کے طالب علم نے کلائمبنگ میں میڈل حاصل کیا

محسن نے کہا کہ ہماری کارکردگی کا سہرا جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت اور جموں و کشمیر کی کوہ کلائمبنگ ایسوسی ایشن کو جاتا ہے جو جموں و کشمیر یوٹی میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور موثر تنظیم سازی کے لیے اسپانسرنگ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.