ETV Bharat / state

’انہدامی کارروائی سے متاثرہ دکانداروں کی باز آبادکاری عنقریب‘ - ٹاؤن ہال ترال

بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔

’انہدامی کارروائی سے متاثرہ دکانداروں کی باز آبادکاری عنقریب‘

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 8:08 PM IST

بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے بدھ کو ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے مختلف دیہات کا دورہ کیا اور برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ عوامی وفود نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

’انہدامی کارروائی سے متاثرہ دکانداروں کی باز آبادکاری عنقریب‘

ترال بس اسٹینڈ میں انہدامی کارروائی سے متاثرہ دکانداروں کے ساتھ ٹاؤن ہال ترال میں ایک تفصیلی بات چیت کے دوران متاثرہ دکانداروں نے اپنے مسائل ابھارے جس پر الطاف ٹھاکر نے ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں ٹھاکر نے بٹ نور اور مندورہ دیہات کا بھی دورہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بی جے پی عوام کی خواہشات اور احساسات کا احترام کرتی ہے اور ترال میں متاثرہ دکانداروں کی باز آبادکاری کے لیے وعدہ بند ہے اور عنقریب انکو نئے دکانات فراہم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.