ETV Bharat / state

اونتی پورہ پولیس نے طالبات کو اعزازات سے نوازا

بارہویں جماعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی چند طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اونتی پورہ نے طالبات کو اعزازات سے نوازا۔

اونتی پورہ پولیس نے طالبات کو اعزازات سے نوازا
اونتی پورہ پولیس نے طالبات کو اعزازات سے نوازا
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 1:00 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے 12 ویں جماعت کے امتحانات میں پولیس ضلع کے تحت آنے والے علاقوں سے ان چند طالبات کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے بورڈ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اونتی پورہ پولیس نے طلبا کو مومنٹو اور اسناد سے نوازا جن میں صبا رفیق، نور صبا، غزالہ جاوید، ماہیبہ وسیم، بتول فیاض اور دیگر طالبات شامل ہیں۔ یہ طالبات ترال اور پامپور کے علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے اعلی نمبرات کے ساتھ بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔

اونتی پورہ پولیس نے طالبات کو اعزازات سے نوازا

ایس ایس پی اونتی پورہ نے ہونہار طالبات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں تعلیم میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بھی اسی جذبے کے ساتھ پڑھائی کر کے دیگر طالبات کے لیے مثال قائم کریں۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقد کی گئی اس اعزازی تقریب کے موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، اس کے علاوہ تقریب میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ اور ڈی وائی ایس پی اونتی پورہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.