ETV Bharat / state

پلوامہ: دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کا سالانہ جلسہ - دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کا سالانہ جلسہ

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کی سالانہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پلوامہ: دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کا سالانہ جلسہ

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 8:38 PM IST

پلوامہ کے چندگام علاقے میں واقع دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ میں سالانہ استقبال رمضان تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

پلوامہ: دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کا سالانہ جلسہ

دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کی تقریب میں ریاستی سطح پر سیرت النبیﷺ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل سالانہ سیرت کانفرنس کے موقع پر سیرت مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں سینکڑوں طلبا نے شرکت کی تھی جبکہ ان مقابلوں میں دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ چندگام پلوامہ کے طلبا نے شرکت کرکے مختلف مقامات حاصل کئے تھے۔

دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کی سالانہ تقریب کے موقع پر علمائے کرام نے استقبال رمضان کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے رمضان کے فضائل بیان کئے۔ دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ کو دارالعلوم ندوة العلماء لکھنو کی سرپرستی حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.