ETV Bharat / state

پنچایت سیکریٹری امتحان کے لیے اقدامات کا لیا گیا جائزہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 5:19 PM IST

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے جے کے ایس ایس آر بی، پنچایت سیکریٹری امتحانات کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

پنچایت سیکریٹری امتحان کے لیے اقدامات کا لیا گیا جائزہ
پنچایت سیکریٹری امتحان کے لیے اقدامات کا لیا گیا جائزہ

پلوامہ (جموں کشمیر) : جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے منعقد ہونے والے پنچایت سیکریٹری عہدے کے لئے OMR پر مبنی امتحان کی جائزہ میٹنگ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ہر اس ادارے میں انتظامات کا جامع جائزہ لیا جہاں امتحان ہونے والا ہے۔ انہوں نے امتحان کو انتہائی منصفانہ اور شفافیت کے ساتھ منعقد کروانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اداروں کے سربراہان کی طرف سے مائیکرو لیول جانچ پڑتال کی اہمیت پر ھبی زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی روشنی ڈالی جس میں صفائی، پینے کے پانی کی دستیابی، گرمی کا انتظام، بیٹھنے کے علاوہ انتظامات شامل ہیں۔ امتحان کے دوران طلبہ کے لیے سازگار اور آرام دہ ماحول پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ مزیدیکہ، ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’آپسی ہم آہنگی کسی بھی کامیابی کے لیے اہم ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: کشمیر میں دسویں اور بارہویں جماعتوں کا امتحانی شیڈول جاری

میٹنگ میں اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول اے ڈی ڈی سی پلوامہ، ایس ایس پی پلوامہ، اے ڈی سی پلوامہ، اے ڈی سی اونتی پورہ، اے سی آر پلوامہ، ایس ایس بی حکام، ضلع افسران، تحصیلدار اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.