کشمیر میں منگل کی صبح موسلہ دھار بارشوں کے بیچ جنوبی کشمیر کے وئین پانپور میں اچانک بادل پھٹ جانے سے قریب 30بھیڑ ہلاک ہو گئے۔ تاہم اس حادثے میں چوپان معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
بھیڑوں کو پہاڑی علاقے کی جانب لے جانے والے چرواہے کے مطابق اچانک بادل پھٹ جانے کے بعد پانی کے تیز بہائو نے درجنوں بھیڑوں کو اپنے ساتھ بہا لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ معجزاتی طور بچ نکلنے تاہم تیز بہائو درجنوں بھیڑوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔
اس ضمن میں کھریو پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ شخص کی امداد کی اپیل کی ہے۔