شدید سردی کے باوجود وادی کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ضلع ترال میں بھی پولیو سے بچاؤ کے لیے خوراک پانچ سال تک کے بچوں کو پلائی گئی۔
اس سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں چھوٹے بچوں کو پولیو ڈراپ پلانے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بی ایم او ترال ڈاکٹر بشیر احمد رینا اور سی ار پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد ملک نے کہا کہ دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی تین روزہ پولیو مخالف مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ترال علاقے میں تقریباً 23 ہزار بچوں کو یہ قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا 'امید ہے کہ تمام لوگ اپنے بچوں کی صحت کے لیے پولیو کی دو بوندھ ضرور پلائیں گے۔'
پلس پولیو مہم کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں سی ار پی ایف نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔