ETV Bharat / state

احتجاجی ڈرائیوروں نے کرائے میں اضافے کی مانگ کی

ضلع پلوامہ میں سومو ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرائے میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی۔

احتجاجی ڈرائیوروں نے کرائے میں اضافے کی مانگ کی
احتجاجی ڈرائیوروں نے کرائے میں اضافے کی مانگ کی
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 5:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سومو ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے حالیہ حکمنامے جس میں ڈرائیوروں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ یوٹی انتظامیہ نے کووڈ 19 پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محدود پیمانے کی پابندیاں عائد کی ہیں۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹرانسپورٹروں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ ہی سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ سے جڑے افراد سرکاری حکم نامے سے نالاں ہیں، انہوں نے جمعرات کو ہڑتال کی، وہیں اس حکم نامے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر 10 کے بجائے 5 ہی مسافروں کو گاڑی میں بٹھانے کا حکنامہ صادر کیا گیا ہے تو پھر کرایہ میں بھی اضافہ بھی ہونا چاہیے۔‘‘

ڈرائیوروں نے بتایا کہ حکمنامہ جاری کرتے وقت ڈرائیوروں کی آمدن کو ملحوظ نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کرنے اور کرائے میں اضافہ نہ کیے جانے سے انہیں نفع کے بجائے نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

وہیں ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.