ضلع پلوامہ میں سب ضلع ترال کے نارستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے اپنے علاقے کے سرپنچ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرپنچ کوبرخاست کرنے یا علاقے میں از سر نو انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے نارستان کے سرپنچ غلام حسین گورسی پر اقربا پروری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’گجر بستی کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور سرپنچ صرف اعزہ و اقارب کو فائدہ پہنچانے کی فکر میں رہتے ہیں۔‘‘
اس حوالے سے سرپنچ غلام حسن گورسی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی اور کہا: ’’مجھے سرپنچ بنے ہوئے صرف ایک یا دو مہینے ہی ہوئے ہیں، اب تک فنڈز واگزار نہیں کئے گئے ہیں۔ اس لیے اقربا پروری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘