احتجاج کے دوران مقامی لوگوں نے جل شکتی Jal Shakti کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبی ذخائر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جل شکتی محکمہ یہاں مقامی چشمے کو چند گاؤں کے واٹر سپلائی کے لیے استعمال میں لانا چاہتی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے مضافاتی چھ دیہات جن میں ماچھہامہ، ناگہ بل، کنگلورہ، کہلہیل، زراڈی ہارڈ، باغندر کی سینکڑوں کنال اراضی بنجر میں تبدیل ہو سکتی ہیں اور لوگ دانے دانے کو محتاج ہو سکتے ہیں۔ Protest Against Jal Shakti in Tral
انہوں نے بتایا کہ ایک طرف حکومت کسانوں کے لیے بہت کچھ کرنے کے اقدامات کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے، وہیں یہاں رہ رہے پانچ ہزار کسانوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور یہاں کے آبی ذخائر کو حکومت دیگر علاقوں کے لیے استعمال میں لانا چاہتی ہے جو ہمیں قبول نہیں ہے۔ Protest Against Jal Shakti
مقامی لوگوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو وہ راج بھون کا گھیراؤ کریں گے۔ Protest Against Jal Shakti in Tral