جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن رپورٹ J&K Delimitation Commission Reportمیں جہاں صوبہ جموں میں 6اور وادی کشمیر میں ایک اسمبلی نشست بڑھائے جانے کی سفارش کی گئی ہے وہیں متعدد حلقوں میں پھیر بدل بھی کیا گیا ہے۔
حد بندی کمیشن رپورٹ پر عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار Protest Against Delimitation Commission Report کرتے ہوئے اسمبلی حلقوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ، سنگوناربال علاقے کے باشندوں نے حد بندی کمیشن کے خلاف احتجاج درج Protest in Pulwamaکرتے ہوئے اسے ’’عوام کش‘‘ قرار دیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’حال ہی میں حد بندی کمیشن رپورٹ منظر عام پر آیا ہے جس میں ہکری پورہ سمیت متعدد دیہات کو کاکہ پورہ، پلوامہ سے خارج کرکے پانپور اسملی حلقے میں ضم کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’نئی حد بندی کمیشن سمجھ سے پرے ہے، ہکری پورہ سمیت متعدد دیہات کا تحصیل دفتر کاکہ پورہ میں واقع ہے، وہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن اور دیگر محکمہ جات بھی پلوامہ یا کاکہ پورہ سے ملحق ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: Kashmiri Pandits On Delimitation Commission Draft Report: کشمیری پنڈت بھی حدبندی کمیشن کی رپورٹ سے ناخوش
Panthers Party protest in Jammu: حد بندی کمیشن رپورٹ کے خلاف جموں میں احتجاج
انہوں نے کہا عوامی اصرار - ہکری پورہ کو تحصیل کا درجہ دیے جانے - کے برعکس ہکری پورہ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جاری ہے۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے قدیم اسمبلی حلقہ کو برقرار رکھنے اور حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر نظر ثانی کیے جانے کا مطالبہ Protest Against Delimitation Draft Report in Pulwamaکیا ہے۔