پلوامہ: محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے بدھ کو ضلع پلوامہ کے معروف سیاحتی مقام شکارگاہ، ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ترال، شبیر احمد رینہ نے کی جبکہ پروجیکٹ منیجر ایس او ایس عالیہ میر اور رینج افیسر وائلڈ لائف ترال شوکت احمد جان بھی موجود تھے۔ JK Wildlife Organised programme at Shikargah tral
پروگرام کے دوران وائلڈ لائف کی اہمیت اور افادیت پر مقالات پیش کیے گئے۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد لوگوں میں قدرتی وسائل خاص طور پر جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ ’’ماحولیاتی نظام کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔‘‘ ADC tral on Wildlife week
پروگرام میں ترال کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شمولیت کرکے پینٹنگ مقابلے میں شرکت کی جنہیں بعد میں انعامات سے نوازا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال، شبیر احمد رینہ، نے بتایا کہ وائلڈ لایف ہفتہ ہر سال دو اکتوبر سے آٹھ اکتوبر تک منایا جاتا ہے اور اسی نسبت سے یہاں آج ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ جنگلی حیاتیات کو بچانے کے لیے ہر ایک اپنا کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں: اے ایم یو: وائلڈ لائف ہفتہ کے موقع پر ویبینار کا اہتمام