ETV Bharat / state

Programme on Farmers Day in Tral یوم کسان کی نسبت سے ترال میں تقریب منعقد

قومی ’یوم کسان‘ کی نسبت سے ترال میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے کسانوں کو سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کرنے پر زور دیا۔ Tral Farmers Day

یوم کسان کی نسبت سے ترال میں تقریب منعقد

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 3:29 PM IST

پلوامہ: کسانوں کے قومی دن کے موقع پر ایگریکلچر محکمہ کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ترال اور زون لرگام سے تعلق رکھنے والے درجنوں کسانوں نے شمولیت کی۔ اس موقع پر زرعی ماہرین نے ’یوم کسان‘ کی مناسبت سے تقریب میں آئے کسانوں کو مفصل جانکاری فراہم کی۔ Programme in Tral on National Farmers Day

یوم کسان کی نسبت سے ترال میں تقریب منعقد

تقریب کے دوران مقررین نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آمدن بڑھانے کے لیے سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کریں۔ مقامی کسانوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں انکی عزت افزائی کرنے پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ایک اعلی آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد راتھر نے بتایا کہ قومی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کو یہ احساس دلایا جائے کہ وہ ہمارے سماج کا ایک اہم جز ہیں۔ ڈاکٹر رفیق کے مطابق ترال زون میں قریبا ستائیس ہزار کسان ہے جن کا انحصار زرعی آمدن پر ہی ہے۔

مزید پڑھیں: Farmers Day Celebrated At Kreeri Pattan: کریری بارہمولہ میں کسان دیوس منایا گیا

واضح رہے کہ ’یوم کسان‘ یعنی کسانوں کا قومی دن بھارت کے پانچویں وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش 23 دسمبر کو ملک بھر میں ’یوم کسان‘ منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دن بھارتی کسانوں کی خدمات کے احترام اور ملک میں انکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے بھی منایا جاتا ہے۔ کسانوں کی بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کے سلسلے میں چودھری چرن سنگھ کی خدمات کا اعتراف کرنے کی غرض سے حکومت نے2001 میں ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ’یوم کسان‘ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.