ETV Bharat / state

حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کا عرس مبارک - خدیجتہ الکبریٰ کی پاک سیرت

عرسہ مبارک حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کے سلسلے میں جہاں آج وادی کی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں خصوصی تقریبات اور روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ وہیں اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ کی قدیم خانقاہ جامع پانپور میں بھی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوٸی۔

حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کا عرس مبارک
حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کا عرس مبارک
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 10:52 PM IST

اس تقریب کے دوران میرواعظ کشمیر مولانا ریاض ہمدانی نے حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی پاک سیرت، سخاوت، علمی و روحانی کمالات و تاجرانہ خوبیوں اور پیغمبر آخر الزمانﷺ کے تٸیں حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی وفا پر واعظ تبلیغ فرماتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کی شفیق اور رفیق ماں حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ نے اسلام کی آبیاری کے لیے ساری دولت خرچ کی اور اللہ کی سعادت و رحمت حاصل کرنے میں سب سے پہلے مسلم خواتین میں اسی عظیم المرتبہ اُمت مسلمہ کی ماں کو شرف اسلام کی سعادت حاصل ہوٸی۔

حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کا عرس مبارک

انہوں نے اُمت مسلمہ کی ماں، بیٹیوں اور بہنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی تعلیم پر چل کر اپنی زندگی گُزاریں تاکہ وہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی فلاح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

اس موقع پر خصوصی دعاٸیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں پھیلنے والے وباٸی بیماری کے خاتمے اور وادی کے امن و امان کے لئے بھی دعاٸیں کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.