پلوامہ: جسمانی طور ناخیز افراد کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ضلع پلوامہ کے امیرآباد، ترال میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں علاقہ ترال سے آئے ہوئے درجنوں ناخیز افراد نے شمولیت کی۔ اس موقع پر ان ناخیز افراد نے سو دن کا ٹریننگ کورس، مکمل کرنے کے بعد امتحان میں شرکت کی جسکے بعد ان کو آن لائن ہی جسمانی طور ناخیز ہونے کی ایک سرٹیفکیٹ بھی دی جائے گی تاکہ سرکاری اسکیموں کا فایدہ حاصل کرنے کے علاوہ روزگار کے وسایل بھی دستیاب ہوں سکیں۔ Programme for Specially abled in Amirabad Tral
امتحان میں شرکت کرنے والے افراد نے اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامی افیسر راکیش تیواری نے بتایا کہ ’’جسمانی طور ناخیز افراد کو اپنے ہاتھوں سے روزگار کمانے کا اہل بنانے کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: Disabled Person Running A Hotel کام کرنے کا جذبہ ہو تو معزوری بھی رکاوٹ نہیں بن سکتی