ETV Bharat / state

پلوامہ: منشیات سے نجات کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام - Help Foundation news today

مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر میں ان دنوں نوجوانوں کو منیشات سے نجات دلانے کے لیے مختلف قسم کے بیداری پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

منشیات سے نجات کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز منشیات بیداری مہم کے تحت ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں بچوں نے بھی تقریر اور شاعری کے ذریعہ ڈرگس کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

منشیات کی عادت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لیے آج ٹاون ہال پانپور میں ہیلپ فاونڈیشن کی جانب سے یکروزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس میں قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

منشیات سے نجات کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام

پروگرام کے دوران منشیات سے ہونے والی بیماریوں اور نقصانات کے بارے میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو جانکاریاں فراہم کی گئیں۔

طبی ماہرین نے کہا کہ منشیات ایک بری عادت ہے اور اس میں ملوث ہونے والے نوجوانوں کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات سے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل بھی تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔

اس موقع پر ماہرین کے علاوہ پروگرام میں موجود شرکا نے بھی منشیات کے لانت اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بار ے میں اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات برائیوں کی جڑ ہے اور ہر برائی اسی سے جنم لیتی ہے۔

پروگرام میں ہیلپ فونڈیشن کے چیرمین ہاشم ذاکر نے کہا کہ منشیات کے خلاف لوگوں کو باخبر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا منشیات سے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے جو آنے والے وقت میں ہمارے سماج کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بری عادات اور منشیات سے اپنے آپ کو دور رکھیں تاکہ ان کا مستقبل تابناک بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.