ETV Bharat / state

Pulwama Youth Mission IAS: پلوامہ یوتھ مشن آئی اے ایس کے تحت پروگرام - پلوامہ یوتھ مشن آئی اے ایس

پلوامہ کے کریم آباد علاقہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 'پلوامہ یوتھ مشن آئی اے ایس' Pulwama Youth Mission IAS کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کہا کہ علاقے کے لوگوں اور انتطامیہ کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے اور نوجوانوں کو بہتر تعلیم کی طرف راغب کرنے کے مقصد سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔Youth Mission IAS in karimabad

Pulwama Youth Mission IAS
پلوامہ یوتھ مشن آئی اے ایس کے تحت پروگرام کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 5:34 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا کریم آباد علاقہ سب سے زیادہ حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ علاقہ تعمیر و ترقی کے معاملے میں کافی پسماندہ ہے۔ اس علاقے کے نوجوانوں کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار 'پلوامہ یوتھ مشن آئی اے ایس' کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔Pulwama Youth Mission IAS

پلوامہ یوتھ مشن آئی اے ایس کے تحت پروگرام کا اہتمام

پروگرام کے دوران ضلع پلوامہ کے کریم آباد ہائر سیکنڈری اسکول کے پچاس طلبا کو 20 منٹ تک ضلع ترقیاتی کمشنر کی کرسی دی گئی۔ اس پروگرام میں ہائر سیکنڈری اسکول کریم آباد کی 29 بچیوں نے جبکہ 21 بچوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی پلوامہ، ایس ایس پی پلوامہ سمیت محمکہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔Pulwama Youth Mission IAS

اس موقع پر بچوں کو 20 منٹ کا وقت دیا گیا، جہاں بچوں نے عوام کے مسائل پر غور و فکر کرکے ان کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا تھا، اس پروگرام کا مقصد بچوں کو آئی اے ایس امتحانات کی طرف راغب کرنا تھا۔ پروگرام میں شامل طالبہ خوشبو نبی نے بتایا کہ آج انہیں 20 منٹ تک ڈی سی کی کرسی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی خوش ہے۔ محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ ہم بھی محنت کرکے اس کرسی کو حاصل کریں گے۔ Youth Mission IAS in karimabad

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: کریم آباد علاقہ کو فوج نے محاصرے میں لے لیا

پروگرام کے آخر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کریم آباد علاقہ تعمیر و ترقی، یوتھ ڈیولپمنٹ اور تعلیم میں کافی پیچھے تھا، علاقہ کے نوجوانوں اور انتظامیہ کے درمیان بہتر تعلقات نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں اور انتطامیہ کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے اور نوجوانوں کو بہتر تعلیم کی طرف راغب کرنے کے مقصد سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔Pulwama Youth Mission IAS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.