ETV Bharat / state

مدت ختم ہونے کے بعد پی آر آئیز بنا تنخواہ کام کرنے کیلئے تیار:آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس

Panchayats in Kashmir صدر آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس انیل شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام پی آر آئیز نے اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات جلد از جلد منعقد کرنے کی اپیل کی۔

آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس
آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 6:13 PM IST

مدت ختم ہونے کے بعد پی آر آئیز بنا تنخواہ کام کرنے کیلئے تیار:آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس

پلوامہ:آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے پیر کے روز ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ پنچایت حلقہ میں کشمیر ڈویژن کے پی آر آئیز کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔صدر انیل شرما کی قیادت میں آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے سینیئر ممبران کے ساتھ ضلع پلوامہ کے پنچایت حلقہ کاکاپورہ علاقہ میں بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر نے سینئر ممبران اور پی آر آئی کے ساتھ جموں و کشمیر میں پنچایتی اداروں کو مستحکم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کی تعرفیں کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی کہ بدولت جموں و کشمیر میں مجموعی جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔
صدر آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس انیل شرما نے پی آر آئی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام پی آر آئیز نے اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی اور اپنے علاقوں کی مجموعی ترقی کے لئے کام کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کی کہ وہ یو ٹی جموں وکشمیر میں پی آر آئی ممبران کی خدمات جاری رکھیں کیونکہ ان کی رواں سال 9 جنوری کو میعاد ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دن سے تنخواہ کے بغیر کام کریں گے جس دن سے ہماری میعاد ختم ہوگی کیونکہ جموں اور کشمیر کو مجموعی سطح پر پی آر آئی ممبران کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے جلد از جلد انتخابات کرانے کی درخواست کی۔
صدر انیل شرما نے یو ٹی میں مشکل وقت میں کام کرنے اور یو ٹی جموں وکشمیر میں مجموعی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے تمام پی آر آئیز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.