ETV Bharat / state

پلوامہ: زعفران کے کاشتکاروں سے وزیر اعظم کی ورچوئل میٹنگ - زعفران گروورس ایسوسی ایشن

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زعفران کے کاشتکاروں سے ورچوئل میٹنگ کی اس دوران زعفران گروورس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید وانی سے بھی بات کی۔

پلوامہ: زعفران کے کاشتکاروں سے وزیر اعظم کی ورچوئل میٹنگ

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 7:20 PM IST

Updated : Aug 9, 2021, 8:44 PM IST

زعفران گروورس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید وانی نے نریندر مودی کو مرکز کی جانب سے کسانوں کو ملنے والی سہولیات کے بابت جانکاری دی۔ عبدالمجید وانی نے وزیر اعظم کو اسپائس پارک سے پہنچنے والے فائدے کے علاوہ جی آئی ٹیگ اور ای مارکیٹنگ کے بارے میں معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ 'انہیں مرکز کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے'۔

پلوامہ: زعفران کے کاشتکاروں سے وزیر اعظم کی ورچوئل میٹنگ

زعفران گروورس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید وانی نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا کہ' اسپاٸس پارک کے بعد سے ان کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جس سے کسان کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ 'زعفران کی صنعت دم توڑ رہی تھی لیکن وزیر اعظم کی کاوشوں سے آج یہ صنعت پھر سے اپنے عروج پرہے'۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'زعفران کی وجہ سے جموں و کشمیر کی نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں ایک الگ پہچان بنی ہے'۔وزیر اعظم نے کسانوں کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ 'کسان ملک کی تعمیر و ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 'وہ کسانوں کے لۓ کافی سنجیدہ ہیں اور ہر سطح پر کسانوں کو فاٸدہ پہنچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔مودی نے زعفران کے کاشتکاروں سے بات چیت کی اس ورچوئل پروگرام میں پرنسپل سیکریٹری ایگریکلچر نوین کمار چودھری، جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف ایگریکلچر گورنمنٹ آف انڈیا، ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد اقبال چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق کے علاوہ متعلقہ محکمے کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

مزید پڑھیں: رویندر رینہ نے بی جے پی سرپنچ کے ہلاکت کی مزمت کی

پروگرام کے تعلق سے بات کرتے ہوئے زعفرآن گروورس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید وانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ 'مرکز کی جانب سے انہیں ہمیشہ مدد ملتی رہی ہے جس وجہ سے آج زعفران کی صنعت بہت آگے بڑ رہی ہے'۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ 'وہ ذاتی طور پر کسانوں کی ترقی کے لیےکوششیں کر رہے ہیں۔ یہ پروگرآم ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر کشمیر نے منعقد کیا تھا۔

Last Updated : Aug 9, 2021, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.