ETV Bharat / state

DDC Member Manzoor Ganie on PMAY پردھان منتری آواس یوجنا امید کی کرن، منظور گنائی - آری پل علاقہ کا دورہ

ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے آری پل علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آری پل بلاک میں پانچ سو مکانات دیے گئے ہیں۔

پردھان منتری آواس یوجنا امید کی کرن، منظور گنائی

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 9:13 PM IST

پلوامہ: ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے آج اپنے حلقے کا دورہ کیا اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آری پل بلاک آفس کے کمیونٹی ہال میں دیہی ترقی ملازمین کے علاوہ پنچوں اور سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے علاقے میں مرکزی معاونت والی اس اسکیم کے تحت مکانات کی فراہمی کو منصفانہ بنیادوں پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی ممبر نے بتایا کہ وہ عوامی خدمت کے جزبے کے تحت ہی سیاست میں آئے ہیں اور مرکزی حکومت کی طرف سے غریب عوام کی سہولت کے لیے مکانات کی فراہمی کے حوالے سے دو لاکھ مکانات فراہم کرنا بڑی بات ہے، جس سے غریب عوام کے لیے آشیانہ بننے کا خواب پورا ہوگا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آری پل بلاک میں پانچ سو مکانات دیے گئے ہیں تاہم کئی حلقوں کی جانب سے شکایات کے بعد آج انہوں نے لوگوں سے بات کی اور انہیں اس بات کا یقین دہانی کرایا کہ مکانات کی فراہمی میں کوئی دھاندلی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ دو ہزار پچیس تک ہر شہری کو اپنا گھر فراہم ہوگا، یہ ایک بڑی بات ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے علاقے میں پی ایم اے وائی کے تحت مبینہ گھپلے کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ نشر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Irregularity Accusation in PMAY: بنگہ ڈار علاقے کے غریب کنبے سرکاری آشیانے کے منتظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.