ETV Bharat / state

Fruit Mandi Pulwama Resumes Operations دو روز تک بند رہنے کے بعد فروٹ منڈی پلوامہ میں کام کاج بحال - سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں

میوہ تاجرین کے مطابق میوہ گاڑیوں خصوصاً سیب سے لدے ٹرکس کو شاہراہ پر درماندہ رکھنے سے انکا مال خراب ہو گیا جس سے میوہ صنعت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ جس کے بعد میوہ تاجرین نے شاہراہ پر میوہ گاڑیوں خصوصاً سیب سے لدے ٹرکوں کو روکے جانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

دو روز تک بند رہنے کے بعد فروٹ منڈی پلوامہ میں کام کاج بحال

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 2:37 PM IST

پلوامہ: دو روز تک لگاتار بند رہنے کے بعد منگل کو فروٹ منڈی پلوامہ میں روزمرہ کا کام دوبارہ شروع کیا گیا۔ میوہ تاجرین نے گزشتہ شام لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے فیصلے کے بعد احتجاج اور ہڑتال ختم کیں اور آج پلوامہ فروٹ منڈی سمیت وادی کشمیر کی دیگر فروٹ منڈیوں میں بھی کام کاج بحال کیا گیا۔ Operations Resume at Fruit mandi Pulwama

دو روز تک بند رہنے کے بعد فروٹ منڈی پلوامہ میں کام کاج بحال

واضح رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں میوہ کاشتکاروں، تاجروں نے دو روز انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پلوامہ فروٹ منڈی سمیت وادی کشمیر کی سبھی فروٹ منڈیوں کو احتجاجاً بند کر دیا۔ میوہ صنعت سے جڑے کاشتکاروں، تاجرین نے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ اور پیر کی شام صوبہ کشمیر کے کمشنر نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر درماندہ سبھی گاڑیوں کو فوری طور آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامیہ کے حکمنامہ کے بعد تاجرین نے ہڑتال ختم کر دی۔ Fruit Trucks Being Stopped at Sgr Jmu Highway

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پرچھو علاقے میں واقع فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے سربراہ جاوید احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کی ستائش کی اور انتظامیہ سمیت پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا:ـ ’’امید ہے کہ آئندہ دنوں میوہ صنعت سے جڑے کاروباریوں کو دوبارہ اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرینگر جموں شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو روک کر انہیں درماندہ رکھا جا رہا تھا۔ میوہ تاجرین کے مطابق گاڑیوں کو درماندہ رکھنے سے انکا مال خراب ہو گیا جس سے میوہ صنعت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ جس کے بعد میوہ تاجرین نے شاہراہ پر میوہ گاڑیوں خصوصاً سیب سے لدے ٹرکوں کو روکے جانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

مزید پڑھیں:ـ Fruit Growers Protest in Pulwama میوہ گاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف پلوامہ فروٹ منڈی احتجاجاً بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.