ETV Bharat / state

Baisakhi 2023 بیساکھی کے موقع پر سیاسی لیڈران کی مبارکباد - سکھ برادری 2023

سکھوں کے سب سے بڑے تہوار بیساکھی کو ویساکھی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار ہر سال 13 یا 14 اپریل کو آتا ہے اور یہ تہوار نئے شمسی سال کے آغاز اور فصل کی کٹائی کے موسم کی نشاندہی کرتا ہے۔

political-leaders-greet-people-on-baisakhi
بیساکھی کے موقع پر سیاسی لیڈران کی مبارکباد
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 10:42 PM IST

ترال :وادی کے دیگر علاقوں کی طرح بیساکھی کا تہوار سب ضلع ترال میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس تہوار کو منانے کے لیے جہاں سب ضلع انتظامیہ نے انتظامات کیے ہیں۔وہیں مقامی سیاسی لیڈران نے سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ سینئر بی جے پی لیڈر اور بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بیساکھی کے موقع پر لوگوں بالخصوص سکھ برادری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کی حقیقی روح کے ساتھ منایا جائے گا۔ریاست کی مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کے شاندار ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے، ٹھاکر نے سکھ برادری کو یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت اس برادری کے مسائل کو حل کرنے اور قدیم رشتہ کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

سینیر کانگریس لیڈر سریندر سنگھ نے جمعرات کو بیساکھی کے موقع پر مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یاد کیا کہ 1699 میں اس مبارک دن پر سکھوں کے دسویں گرو سری گرو گوبند سنگھ جی نے مقدس شہر سری آنند پور صاحب میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے 'پنج پیاروں' کو بپتسمہ دے کر ' خالصہ پنتھ ' تشکیل دیا تھا۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بھی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکھ مذہب حب الوطنی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کی ایک حقیقی مثال ہے اور انہوں نے ملک میں امن، خوشحالی اور عالمگیر بھائی چارے کے لیے دعا کی۔

مزید پڑھیں: Baisakhi 2023 جگدیپ دھنکھڑ اور اوم برلا نے بیساکھی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

اس دوران ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی بیساکھی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار آپسی بھائی چارے اور یگانگت کی نوید لیکر آتا ہے۔سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ،ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی ،عام آدمی پارٹی لیڈر ڈاکٹر فاروق آغا اور دیگر کئی لیڈران نے بھی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.