اونتی پورہ: پولیس نے اتوار کے روز اونتی پورہ میں چوری کے ایک معاملے کو حل کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چوری کر لی گئی بھیڑیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں علی محمد خان ساکن ڈنگر پورہ بدگام پورہ نے ایک چوری کی شکایت درج کی۔ شکایت کنند گان کے مطابق ان کے گاؤ خانہ سے نامعلوم افراد نے 15 بھیڑ چوری کر لی ہیں۔
شکایت ملنے کے پعد پولیس نے ایف آئی آر نمبر 41/2023 کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اسی ایچ اونتی پور کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار افراد کی شناخت نزاکت بوکھڑا ساکن شر شالی کھریو اور مشتاق احمد بجاد ساکن چمپا راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔ گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 18 بھیڑیں برآمد کیں۔قانونی طریقہ کار کی تکمیل کے بعد چوری شدہ املاک کو حقیقی مالک کے حوالے کر دیا جائے گا۔
وہیں مقامی لوگوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کی ستائش کی۔ لوگوں کے مطابق پولیس نے چوری کے معاملے کو حل کرکے علاقہ میں چوروں کے خلاف نکیل کس دی ہے۔ وہیں پولیس نے لوگوں سے کسی بھی جرم کے خلاف پولیس کے ساتھ رابطہ کرنے کی اپیل کی تاکہ سماج میں ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو کسی بھی جرم کرنے کے تاک میں رہتے ہے۔
مزید پڑھیں: Sheep Theft In Pulwama جندوال پلوامہ میں درجنوں بھیڑ چوری