ETV Bharat / state

اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں پبلک میٹنگ کا انعقاد - رہنمایانہ خطوط کی پاسداری

پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تال میل کو بنائے رکھنے کے لیے جمعرات کو اونتی پورہ پولیس نے ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں پبلک میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 8:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس اور عوام کے درمیان تال میل بنائے رکھنے کے لیے جمعرات کو ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے کی جبکہ ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری، اور ایس ایچ او اونتی پورہ بھی اس موقع پر موجود رہے۔

میٹنگ میں اونتی پورہ کے زی عزت شہریوں، نمبرداروں، چوکیداروں، تاجرین اور ٹرانسپورٹرز کے علاوہ عام لوگوں نے شمولیت کی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے رہنمایانہ خطوط کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر عوامی وفود کی طرف سے کئی مسائل اجاگر کیے گئے جنہیں پولیس نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ ’’اونتی پورہ پولیس لاء اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اسی کی نصبت سے آج اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.