ETV Bharat / state

Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری - سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام

پلوامہ پولیس نے ہائیر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ Pulwama Police Cyber Awareness

پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری
پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 5:40 PM IST

پلومہ: ضلع پولیس نے سائبر کرائم کے نئے رجحانات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہائیر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں سائبر کرائم سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ تقریب میں پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، طلباء، بینک ملازمین سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ پولیس افسران نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ کئے جانے والے آن لائن سائبر فراڈ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ Cyber Awareness Programme in Pulwama

پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

مقررین نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لہٰذا والدین کو از خود آن لائن جرائم سے متعلق معلومات حاصل کرکے بعد ازاں اپنے بچوں کو بھی اس حوالہ سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘

پولیس افسران نے انہیں سائبر خطرات/سرگرمیوں مثلاً شناخت کی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، لڑکیوں کی تذلیل، فحاشی پھیلانے وغیرہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ افسران نے سماجی رابطہ گاہوں کو بھی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Cyber Awareness Programme in Anantnag: اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.