ETV Bharat / state

Kokernag Encounter Martyrs کوکرناگ انکاؤنٹر میں جان بحق اہلکاروں کو اونتی پورہ میں خراج پیش - ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں تقریب

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں جاری تصادم ہفتہ کو چوتھے روز بھی جاری رہا۔ تصادم میں اب تک چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

police-in-awantipora-paid-tributes-to-kokernag-martyrs
کوکرناگ انکاؤنٹر میں جان بحق اہلکاروں کو اونتی پورہ میں خراج پیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 8:08 PM IST

ترال( پلوامہ):اونتی پورہ میں پولیس نے فوج اور پولیس ڈی ایس پی کو زبردست خراج پیش کیا جنہوں نے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ علاقے میں جاری عسکری آپریشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس دوران پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں یادگاری پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر، اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال ، ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ڈی پی او ترال، ایس ڈی پی او پامپور، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران اور دیگر افسران نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ملک کی خدمت اور ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کے لیے اعزاز اور احترام کے نشان کے طور پر گلباری کی اور ان کے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تئیں ان کی وابستگی اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:

بتادیں گڈول کوکرناگ میں پچھلے چار دنوں سے عسکری مخالف آپریشن جاری ہے۔ اس اپریشن میں جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی ، فوج کے میجر اور کرنل سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کوکرناگ کے جنگلاتی علاقہ گڈول میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا، تاہم علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایون بٹ ہلاک ہو گئے۔ جبکہ جمعہ کو ایک اور سیکورتی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.