پولیس اسٹیشن پانپور نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 11 گرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایم آئی آئی اسکول پانپور کے قریب ناکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس پارٹی کو تین افراد مشکوک حالت میں جاتے ہوئے نظر آئے جنھیں چیکنگ کے لئے روکا گیا۔ چیکنگ کے دوران، ان افراد سے ہیروئن (لگ بھگ 11 گرام) ملنے کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔ وہیں پولیس نے ان سے مزید منشیات ضبط کرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت تابش رفیق ولد محمد رفیق بھٹ ساکنہ نملہ بل پانپور، مدثر احمد ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ نملہ بل پانپور اور ساحل ارشد ولد ارشد احمد ساکنہ کدلہ بل پانپور کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور میں چھ کلو چرس سمیت چھ اسمگلر گرفتار
پولیس اسٹیشن پانپور نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔