ایس ڈی پی او پانپور امتیاز احمد نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے ڈراٸیوروں کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے،جس میں انہیں صرف پانچ سواریوں کو گاڑی میں بیٹھا کر ان سے صرف 30 فیصد زیادہ کرایہ لینے کی اجازت دی گی ہے لیکن یہ عام لوگوں سے پچاس کی جگہ سو جبکہ سو کی جگہ دو سو روپے وصول رہے ہیں۔ جس وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈراٸیور کورونا وائرس میں غلط فائدہ اُٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔
ایس ڈی پی او نے ڈراٸیوروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری سے باز آئیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو اُن ڈرائیورز کے خلاف اطلاع دے جو سوراریوں سے زیادہ کرایہ وصول رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کے ایسے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے پانپور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔