ETV Bharat / state

PMGSY works in Tral ترال میں پی ایم جی ایس وائی نے کئی پروجیکٹس پر کام شروع کیا - پل اور کنورژن روڑ کی تعمیر

پلوامہ کے سب ضلع ترال میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کی جانب سے پل اور کنورژن روڑ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ Pradhan Mantri Gram Sadak Yojana

ترال میں پی ایم جی ایس وائی نے کیا کئی پروجیکٹس پر کام شروع

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 5:16 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا PMGSY نے کئی اہم سڑک پروجیکٹس کو منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے باضابطہ طور کنورژن روڈ اور ایک پل کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا رسمی طور افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی فیاض احمد بابا، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد ٹاک اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ Road and Bridge Construction in Tral

ترال میں پی ایم جی ایس وائی نے کیا کئی پروجیکٹس پر کام شروع

اس موقع پر بتایا گیا کہ ترال میں سڑکوں، رابطوں اور پلوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ترال - ناگہ بل کے علاوہ ستورہ - حاجن ناڈ اور چھچکوٹ شکارگاہ سڑکوں پر بھی کام جلد شروع ہوگا تاکہ علاقے میں بہتر سڑک رابطہ کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔ PMGSY Starts Road and Bridge Construction in Tral

اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترال علاقے میں گزشتہ برسوں کے دوران کئی اہم سڑکوں کی تجدید ومرمت کی گئی ہے اور اس بار بھی پی یم جی ایس نے کئی پروجیکٹس کو منظوری دی ہے اور اس سلسلے میں آج بجہ کوہل کے نزدیک پل پر کام باضابطہ طور شروع ہو گیا ہے جس سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ واضح رہے کہ پلوامہ ضلع کو یہ امتیاز حاصل ہوا ہے کہ یہاں امسال 134کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام پی ایم جی ایس وائی کے تحت منظور ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Nagpathri Deprived of Basic Facilities: ناگہ پتھری، ترال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.