ETV Bharat / state

Plantation Drive in Tral ترال ڈگری کالج میں شجرکاری فیسٹیول کا اہتمام - ترال ڈگری کالج کیمپس

ترال ڈگری کالج میں محکمہ سوشل فارسڑی کی جانب سے ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم میں طلبہ نے کیمپس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے۔

Plantation Drive-festival-organised-by-social-forestry-at-tral degree college
Etv Bharat ترال ڈگری کالج میں شجرکاری فیسٹیول کا اہتمام
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 3:59 PM IST

ترال ڈگری کالج میں شجرکاری فیسٹیول کا اہتمام

ترال( پلوامہ):محکمہ سوشل فارسٹری اور گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے باہمی اشتراک سے کالج کیمپس میں ایک شجرکاری فیسٹول کا اہتمام کیا گیا، اس میم کے تحت کئی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری معراج الدین ملک، ڈی ایف او منظور احمد، کالج کے کئی پروفیسرز کے علاوہ طلبہ اور سوشل فارسٹری کے ملازمین موجود تھے۔ شریک عہدیداروں نے طلبہ کو موجودہ دور میں درختوں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے فروغ دیں۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ ہم سب ملکر اپنی آنے والے نسلوں کو آلودگی سے پاک ، سرسبز اور پلوشن فری کشمیر دینے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے گلی محلوں ، اسکولوں ، دفاتر ، پارکوں میں والدین ، بزرگوں اور پیاروں کے نام سے شجرکاری کریں گے اور اس کی حفاظت و پرورش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اس مہم کے ذریعے ہم گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Plantation Drive In Pulwama پلوامہ میں شجرکاری مہم

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ایف او منظور احمد بٹ نے بتایا کہ اس دن کو ملکی سطح پر ماون سون شروع ہونے کے ساتھ ہی منایا جاتا تھا تاہم اب کی بار ہم نے اسے آج منایا ہے اور ڈگری کالج ترال میں شجرکاری کی جس کے تحت کالج انتظامیہ کا تعاون بھی رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.