پلوامہ: وادی کشمیر میں سال بھر مختلف محکمہ جات کی جانب سے شجرکاری انجام دی جا رہی ہے جس میں طالب علموں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اچھی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر امسال تین ماہ تک محکمہ سوشل فاریسٹری کی جانب سے مسلسل شجرکاری انجام دی جا رہی ہے۔ وادی کے طول و ارض میں انجام دی جانے والی شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ سمیت سیکورٹی فورسز کا بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ Plantation Drive in Pulwama
شجر کاری مہم کے تحت محکمہ سوشل فارسٹری نے جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ ،ملنگپورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ شجر کاری میں محکمہ سوشل فاریسٹری کے ڈائریکٹر دیگر عملہ سمیت مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت ک۔ شجر کاری مہم کے دران ریلوے اسٹیشن کاکاپورہ اور ملنگپورہ میں کئی پودے لگائے گئے۔ Pulwama Plantation drive
- مزید پڑھیں: Plantation Drive In Srinagar ایل سی ایم اے نے شجرکاری مہم کیا آغاز کیا، ایک لاکھ پودے لگانے کا حدف مقرر
ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری، روشن جگی، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس وادی کشمیر کے 10 اضلاع میں مختلف مقامات پر 15 لاکھ کے قریب پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی موسمی تبدیلی (گلوبل وارمنگ) کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے جس کو روکنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ایک شخص کو آگے آکر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔