ETV Bharat / state

Firing in Achan Pulwama کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج - پنڈت کی ہلاکت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اچھن میں آج صبح نا معلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک کشمیری پنڈت کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے،اس ہلاکت کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج
پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 4:25 PM IST

پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن نامی علاقہ میں آج صبح نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک کشمیری پنڈت کو ہلاک کرنے واقعہ پیش آیا ،جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے اس حملے کے خلافاحتجاج کیا۔احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ اس گاؤں میں شر پسند عناصر کی جانب سے اس طرح کا حملہ یہ کسی بد نما داغ سے کم نہیں،کیونکہ مہلوک سنجے ہم لوگوں کے ساتھ پلا بڑھا ہے، ہم بھائیوں کی طرح یہاں پر رہتے تھے اور ہم نے پنڈتوں اور مسلمانوں کی یکجہتی کی مثال قائم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کی ہم مذمت کرتے ہیں، اور آج ہم شانہ بشانہ مہلوک کے اہل خانہ کے غم او فسوس کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا شرپسند عناصر نے ہمارے گاؤں کو بدنام کیا ہے، جبکہ ہم بھائیوں کی طرح یہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی گاؤں کے لوگ مہلوک پنڈت گھرانے کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں جبکہ ہمارے علاقے کو بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے لوگ دوران احتجاج یہ نعرہ لگا رہے تھے کہ وادی کشمیر میں اس طرح کے حرکات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،جس دن خطہ سے اس طرح کے واقعات کا سد باب ہوگا اسی دن سے خطہ میں امن و امان کی فضا پیدا ہوگی۔

مزید پڑھیں:Firing in Achan Pulwama اچھن پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کشمیری پنڈت ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.