جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن محض تین کلومیٹر سڑک کی تکمیل میں متعلقہ حکام کی غفلت شعاری سے عوام پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ٹاؤن سے گیارہ کلومیٹر دور برن پتھری نامی گاؤں کے لوگوں نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق سڑک پر نکل کر پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
مظاہرین کے بقول ناگہ بل سے برن پتھری تک کی رابطہ سڑک خستہ حال ہو گئی ہے جسکی وجہ سے عوام و بیمار لوگ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر فوری طور پر مکمل کی جائے۔