ETV Bharat / state

پلوامہ: قربانی کے جانوروں پر لاک ڈاؤن کی مار - عیدالاضحی

ضلع پلوامہ کے ٹیکن علاقے میں چند افراد نے عیدالاضحی کے پیش نظر متعدد علاقوں سے جانور خرید کر لائے ہیں تاہم لوگوں کی مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ان کو خریدنے والوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

قربانی جانور
Qurbani Animal
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 6:47 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 10:57 PM IST

عیدالاضحی مسلمانوں کے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ عیدالاضحی میں فرزندان توحید جانوروں کی قربانی دے کر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔

عیدالاضحی سے قبل قربانی کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں کی خرید فروخت ہوتی ہے۔ جس شخص پر قربانی فرض ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق جانور خرید کر خدا کی راہ میں قربان کرتا ہے۔

اگرچہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ قربانی کے جانور کو عید سے پہلے خریدنا اچھا ہوتا ہے، تاہم کچھ لوگ عید سے دو تین ماہ پہلے جانور کو خرید کر اپنے گھر میں رکھ پرورش کرتے ہیں پھر عید کے دن قربان کرتے ہیں۔

کشمیر میں نامسائد حالات اور کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کی مالی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ لوگ اب بار جانوروں کی خرید و فروخت میں کم ہی دلچسپی لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کاروبار سے جڑے افراد کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

ضلع پلوامہ کے ٹیکن علاقے میں چند افراد نے عیدالاضحی کے پیش نظر متعدد علاقوں سے جانور خرید کر لائے ہیں تاہم لوگوں کی مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ان کو خریدنے والوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ: سرکاری اسکیموں سے روزگار حاصل

اس سلسلے میں معراج الدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید فروخت کرکے اپنا روزگار کماتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے کاروبار کو کافی دھچکا لگا ہے'۔

اس سلسلے میں نذیر احمد بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ سال اور رواں سال کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے کاروبار پر برے اثرات مراتب ہوئے ہیں، وہی مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کر دی، جس کی وجہ سے ہمارے روزگار پر اثرپڑا ہیں'۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.