ETV Bharat / state

ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ - Ameer kabir

عبد الجبار بٹ نام کے عقیدت مند نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ اس عرس کے منانے سے بین ضلع نقل حرکت بھی ہوتی تھی اور حالات بھی پرامن ہو جاتے تھے جبکہ نزول رحمت باراں بھی ہوتا تھا۔

ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 2:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں واقع خانقاہ فیض پناہ میں جو، عرس ہر سال چھ زی الحج کو منایا جاتا تھا، گذشتہ دو برسوں کے دوران ناسازگار حالات کی وجہ سے نہیں منایا گیا لیکن اب کی بار ترال علاقے میں یہ مانگ شدت اختیار کر رہی ہے کہ عرس کی تقریبات منانے کی اجازت کووڈ رہنما خطوط کی پاسداری کے ساتھ مشروط کر کے دی جائے۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ زیارت گاہ پورے کشمیر میں عقیدت کا ایک مرکز مانا جاتا ہے اور یہ زیارت گاہ بانی السلام فی الکشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے فرزند نے اپنے ہاتھوں سے تعمیر کی تھی اور یہ زیارت گاہ صدیوں سے روحانیت کی ایک آماجگاہ رہی ہے۔ لیکن گذشتہ کئی برسوں کے دوران وادی میں ابھر رہے حالات کی وجہ سے یہاں تبرکات کی نشاندہی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے لوگ مایوس ہیں۔

ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ

عبد الجبار بٹ نام کے عقیدت مند نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ اس عرس کے منانے سے بین ضلع مومنٹ بھی ہوتی تھی اور حالات بھی پرامن ہو جاتے تھے جبکہ نزول رحمت باراں بھی ہوتا تھا۔ حالات کی خرابی کے پیش نظر اب لوگ تبرکات دیکھنے کے متمنی ہیں۔

یہ درگاہ ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال بنی ہوئی ہے اور ہر مزہب اور عقیدے کے لوگ یہاں حاضری دیتے ہیں۔ ہرجیت سنگھ نامی ایک سکھ عقیدت مند نے بتایا کہ امسال عرس کی تقریبات منانے کی اجازت فراہم کی جائے کیونکہ یہ بین المذاہب روایت کا آئینہ دار ہے۔

بلال احمد ڈار ایک شہری نے دعویٰ کیا کہ اس عرس کی وجہ سے ہمارا علاقہ وبائی بیماری سے دور رہتا تھا اور موسمی صورتحال بھی ٹھیک رہتی تھی۔ اس لیے اب ہم گزارش کرتے ہیں کہ امسال عرس کی تقریبات دھوم دھام سے منائی جائے۔

ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ اس زیارت گاہ کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ لہٰذا کووڈ ایس او پیز کو نظر میں رکھتے ہوئے امسال عرس کی تقریبات منانے کی اجازت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں مذہبی رہنماؤں کو انتظامیہ نے اعتماد میں لیا

ادارہ اوقاف ہمدانیہ کے چیرمین مولانا یاسین ہمدانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لوگ عرس منانے کے حوالے سے بضد ہیں لیکن وہ ازخود کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے انتظامیہ کو اس ضمن میں لکھا ہے اور جونہی وہاں سے کوئی آرڈر آتا ہے وہ عوام کو مطلع کریں گے۔

اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ عرس کو منانے یا نہ منانے کا فیصلہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور جلد ہی تصویر صاف ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.