ETV Bharat / state

ترال اور اونتی پورہ میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان

جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ سب ڈویژنوں میں بھی بجلی کی ابتر صورتحال پر مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتاہی جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 4:07 PM IST

ترال اور اونتی پورہ میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان

پلوامہ: وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ سب ڈویژنوں میں بھی بجلی کی ابتر صورتحال پر مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتاہی جارہا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہورہی ہے۔ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کے لیے بجلی کی آنکھ مچولی پریشانی کا سبب ہے۔ وہیں اس حوالے سے عوامی سطح پر کی جانے والی ہر فریاد صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔

مقامی لوگوں کے بقول بجلی محکمہ کی جانب سے جو شیڈول مرتب کیا گیا ہے اس پر بھی عمل درآمد کرنے میں محکمہ بالکل ناکام ہورہا ہے اور اس طرح سردی کے ان ایام میں لوگ پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بجلی فیس میں بھی گزشتہ برسوں کے دوران اضافہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود امسال سردیاں شروع ہوتے ہی محکمہ کی ناقص کارکردگی سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

ترال اور اونتی پورہ کی جملہ آبادی نے ایل جی منوج سنھا سے اس سلسلہ میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار محمد اشرف خطیب نے بتایا کہ مقامی سطح پر ہم بجلی نہیں کاٹتے ہیں بلکہ بمنہ گریڈ سے ہی لوڈ کو زیرو کرنے کے احکامات صادر کیے جاتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.