ETV Bharat / state

ترال: سرکاری اسکول میں دیوار بندی نہ ہونے سے عوام ناراض

اسکول پہاڑی کے دامن میں واقع ہے اور نزدیکی جنگل سے جنگلی جانوروں کے اسکول میں داخل ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

pulwama district
pulwama district
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 2:24 PM IST

ایک جانب سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے سے متعلق بیانات دیے جا رہے ہیں وہیں سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی آج بھی ان دعووں پر ایک سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔

ترال: سرکاری اسکول میں دیوار بندی نہ ہونے سے عوام ناراض

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے سات کلومیٹر دور ہندورہ میں قائم ایک سرکاری اسکول میں دیوار بندی نہ ہونے سے یہاں زیر تعلیم طلبہ اور اساتذہ پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ اسکول ایک پہاڑی کے دامن میں واقع ہے اور نزدیکی جنگل سے جنگلی جانوروں کی آمد کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف اسکول بلکہ یہاں زیر تعلیم طلبا غیر محفوظ ہیں۔
ایک استاد بشیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسکول کی دیوار بندی کے لیے بنیادی کام کرنے کے بعد کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا جسکی وجہ سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے زیڈ ای او کو مطلع بھی کیا لیکن ابھی تک دیوار بندی نہیں کی گئی۔

اسکول کے استاد نے مطالبہ کیا کہ اس اسکول کی دیوار بندی فوری طور پر کرائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.