PDP on Patna Oppn Meet: پٹنہ اپوزیشن میٹنگ امید کی ایک کرن، پی ڈی پی ترجمان - پٹنہ اپوزیشن میٹنگ پی ڈی پی ترجمان
جہاں وزیر داخلہ امیت شاہ نے پٹنہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ممکنہ اتحاد سے متعلق میٹنگ کو ’’فوٹ سیشن‘‘ قرار دیا جا رہا ہے وہیں غیر بی جے پی جماعتیں اسے ایک سنگ میل قرار دے رہی ہیں۔ Harbakhsh Singh on Patna Opposition Meeting
پلوامہ (جموں و کشمیر) : ریاست بہار کی راجدھانی پٹنہ میں گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی سیاست پر میٹنگ کو ’’ملکی مفاد کے لیے بہتر‘‘ قرار دیتے پی ڈی پی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے جہاں بابائے قوم مہاتماگاندھی کے نظریے کو ہی پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران پی ڈی پی کے ترجمان، ڈاکٹر ہربخش سنگھ، نے بتایا کہ ‘‘اس وقت ملک میں نفرت کی جو سیاست کی جا رہی ہے اور جس طرح منی پور اور دوسرے مقامات پر دنگے کیے جا رہے ہیں ان حالات میں ملک کو بچانے اور ملکی وراثت کو بچانے کے لیے اپوزیشن لیڈران کا یک جُٹ ہونا بہت ہی ضروری ہے کیونکہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں تانا شاہی نہیں چل سکتی۔‘‘
ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ ’’پٹنہ میں اپوزیشن لیڈران کی جانب سے میٹنگ منعقد کرنا اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر بھی لوگ بھاجپا اور انکی معاون جماعتوں کی نفرت آمیز سیاست سے تنگ آگئے ہیں اور لوگوں کو سیکولر جماعتوں سے امیدیں قائم ہیں۔‘‘ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مزید بتایا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور یہ ملک اپنی اقدار اور ورثے کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور اسی لیے ’’اس ملک میں گاندھی جی کی سیاست چل سکتی ہے یہاں گوڈسے کا نظریہ آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پٹنہ میں اپوزیشن کی کئی بڑی سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈران کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں مختلف جماعتوں کے سربراہان اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ میٹنگ بنیادی طور پر 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط محاذ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جموں وکشمیر کے سابق وزراء اعلی - محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ - بھی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔ تاہم وزیر داخلہ امیت شاہ نے میٹنگ کو ’’فوٹو سیشن‘‘ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: Amit Shah On Opposition Meeting پٹنہ میں فوٹو سیشن چل رہا ہے، اپوزیشن اتحاد پر امت شاہ کا طنز