ETV Bharat / state

DDC Member Aripal Leaves PDP ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی پی ڈی پی سی مستعفی - پی ڈی پی جموں و کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر ترال آری پل منظور احمد گنائی نے پی ڈی پی سے استعفی دیا ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ منظور گنائی بی جے پی یا اپنی پارٹی میں شامل ہوں گے۔

pdp-gets-setback-in-tral-as-ddc-member-leaves-party
ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی پی ڈی پی سی مستعفی
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 8:53 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی پی ڈی پی سی مستعفی

ترال:سب ضلع ترال میں آج پی ڈی پی کو اس وقت ایک جھٹکا لگا جب پارٹی کے ایک سینئر لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے پارٹی کو خیرباد کہا، اگرچہ فوری طور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پی ڈی پی کو خیرباد کہنے کے پیچھے کیا وجوہات رہی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موصوف آنے والے وقت میں بھاجپا یا الطاف بخاری والی اپنی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے منظور احمد گنائی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں حالات کا جو تقاضا تھا اسی لیے انہوں نے پی ڈی پی کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پی ڈی پی نے آپ کو ایک شناخت دی، منظور گنائی نے بتایا کہ کوئی پارٹی کسی کو شناخت نہیں دیتی ہے بلکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

منظور گنائی نے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا کہ اپنے ووٹروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے وہ کام کرتے رہیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی دقیقه فروگزاشت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ منظور گنائی نے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر ہی آری پل بلاک سے،الیکشن لڑکر جیت درج کی تھی اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ منظور کا پارٹی سے استعفی پی ڈی پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: DDC Members Resign From APNI Party سرینگر ضلع کونسل کے پانچ ممبران کا اپنی پارٹی سےاستعفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.