ترال:بھلے ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بغل نہیں بجا ہے تاہم ہر سیاسی پارٹی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج ماچھہامہ ترال میں پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور زونل صدر ترال قطب الدین شاہ کی موجودگی میں ایک سرپنچ دو پنچ اور ان کے متعدد ورکروں نے پی ڈی پی میں شمولیٹ اختیار کی ہے۔PRIs joined PDP in Tral
تفصیلات کے مطابق محمد خلیل (سرپنچ حلقہ ماچھہامہ) نظیر احمد، لطیف احمد پنچ ساکنان زاجہ کھوڈ اور دیگر لوگوں کا ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے پارٹی میں خیر مقدم کیا اور انہیں مالائیں پہنا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر قطب الدین شاہ نے بتایا کہ محمد خلیل کو اس حلقہ میں پی ڈی پی کا حلقہ صدر منتخب کیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کی شمولیت سے ترال علاقے میں پی ڈی پی مزید مضبوط ہوگی۔ Sarpanch joined In PDP
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ لوگ پی ڈی پی کے منشور اور ایجنڈا کو قبول کر رہے ہیں،کیونکہ یہ واحد ایسی پارٹی ہے جو کہ عوام کی ترجمانی کر رہی ہے اور آج ٹرائبل کمیونٹی لیڈران کی جانب سے پارٹی میں شمولیت ایک خوش آئند بات ہے۔Dr Harbakash Singh PDP spokesperson
مزید پڑھیں: PDP Workers Meeting Held in Tral ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے ورکرس میٹنگ کا انعقاد
واضح رہے کہ فی الوقت ترال سب ضلع میں دو ڈی ڈی سی ممبران ،پی ڈی پی کے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ پی ڈی پی کی ساخت اس علاقے میں دیگر پارٹیوں کی نسبت مضبوط ہے۔