ETV Bharat / state

Public Outreach Program پُلوامہ میں منعقد پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری کی شرکت - جموں و کشمیر خبر

پلوامہ کے رہمو علاقے میں عوامی ماسئل سے واقفیت حاصل کرنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری کے علاوہ دیگر کئی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

آؤٹ ریچ  پروگرام
آؤٹ ریچ پروگرام
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 1:08 PM IST

آؤٹ ریچ پروگرام

پلوامہ: وادیٔ کشمیر میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے انتظامیہ کی جانب سے وادی بھر میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام چلا یارہا ہے، جس میں ضلع انتظامیہ کے افسران اور علاقے کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں عوام اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہیں، افسران کے نوٹس میں لاتے ہیں تاکہ ان مسائل کا ازالہ کیا جائے۔

اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں راہمو پبلک انٹرسٹ کے بینر تلے اس عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ضلع افسران کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی موجود رہے۔ راہمو پبلک انٹرسٹ کے عہدیداروں نے اس پروگرام کا انقعاد کیا تھا جہاں انہوں نے عوام کے ساتھ ساتھ ضلع افسران کے لیے افطاری کا بھی انتظام کیا تھا۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے رہمو گاؤں کا مختصر دورہ کیا، اس دورہ کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس عوامی دربار کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے انہیں جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدام اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ رہمو علاقے کی اکثر آبادی زراعت سے وابستہ ہے، آج ہم نے اس علاقے کا دورہ کیا تاکہ ہم جان سکے کہ زراعت شعبوں میں کس طرح یہاں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Public Darbar in Budgam ناربل میں عوامی دربار کا انعقاد

انہوں نے ہائر سیکنڈری اسکول راہمو کے لیے دو نئی عمارتوں کے لیے 2.84 کروڑ روپے مختص کیے اور پرائمری اسکول راہمو کی اپ گریڈیشن کے لیے 9.5 لاکھ روپے بھی مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے اسکولوں میں بچوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا تھا۔انہوں نے علاقے کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.