مزکورہ شخص کی شناخت گلزار احمد وانی ولد عبد الصمد وانی ساکن تل باغ پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔ گلزار احمد 19 اگست کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گیس پلانٹ پانپور کے قریب اپنی سکوٹی پر حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوا تھا۔
جس کے بعد اسے علآج و معالجہ کے لۓ پہلے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور لے جایا گیا تھا تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے مزکورہ شخص کو پھر سرینگر کے سکمز صورہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً دو ہفتے تک زیر علآج رہنے کے بعد آج صبع زندگی کی جنگ ہار کر فوت ہو گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مزکورہ شخص کی لاش کو آج آخری رسومات کے لئے قانونی ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن پانپور میں پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔