پامپور: پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اونتی پورہ قتل معاملے کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو 8 جنوری شام قریب ساڑھے پانچ بجے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ روضی جان زوجہ مظفر احمد گنائی ساکن کدلہ بل پامپور نامی ایک خاتون جس کی عمر قریب چالیس برس ہے، کو اہلخانہ نے سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا۔Police Crakes Murder Case Of Woman Daeth
پولیس بیان میں کہا گیا کہ ’چونکہ ابتدائی طور پر لگتا تھا کہ موت مشکوک حالت میں واقع ہوئی ہے لہذا پامپور پولیس نے طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ174 کے تحت موت واقع ہونے کی اصلی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کیں‘۔Woman Died In Pampore Under Mysterious Circumstances
ان کا کہنا تھا کہ کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ایس ڈی پی او پامپور کی نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی اور تحقیقات کو فوری طور پر شروع کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران مذکورہ خاتون کے کئی اہلخانہ بشمول شوہر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا۔کچھ اہلخانہ کی تفتیش کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے مذکورہ خاتون کے دیور الطاف احمد گنائی سے مزید پوچھ تاچھ کی۔بیان میں کہا گیا کہ ’دوران پوچھ تاچھ اس نے مذکورہ خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ چونکہ وہ (ملزم کی بھابھی) گھر میں اکیلی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے شور مچایا‘۔Brother In Law Kills Sister In Law In pampore
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم نے انکشاف کیا کہ پہلے اس نے متوفی خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب وہ مسلسل مدد کے لیے شور مچا رہی تھی تو مایوس ہو کر اس کا گلہ دبا کر اس کو قتل کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آگئی کہ جب قریب پانچ بجے متوفی کی گیارہ سالہ بیٹی گھر واپس آگئی تو اپنی والدہ کو بظاہر مردہ پاکر مدد کے لئے چیخنے لگی جس کے بعد ملزم سمیت کچھ پڑوسی ٓاگئے اور خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم الطاف احمد گنائی ولد مرحوم شعبان گنائی عمر 44 برس پیشے سے ایک ڈرائیور ہے اور غیر شادی شدہ ہے اور اسی مکان میں علیحدہ رہتا تھا۔
مزید پڑھیں: Mysterious Death of Woman in Anantnag اننت ناگ میں خاتون کی پُراسرار موت سے سراسیمگی
بیان کے مطابق وہ لاش کے ساتھ ہسپتال اس کے لیے گیا تھا تاکہ اس پر کوئی شک نہ کر سکے۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پامپور میں ایک کیس درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر متوفی کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے پولیس کی تعریفیں کیں اور انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ قاتل کو سزآٸی موت ملنی چاہے۔