ETV Bharat / state

پانپور: غیرقانونی طور ذخیرہ کیا گیا تیل خاکی ضبط - لاکھوں لیٹر تیل خاکی

جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ میں تحصیل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ امور صارفین نے مشترکہ کارروائی کے دوران غیرقانونی طور ذخیرہ کیے گئے پچاس ہزار لیٹر تیل خاکی ضبط کرکے ایک ڈیپو کو سربمہر کیا۔

پانپور: غیرقانونی طور ذخیرہ کیا گیا تیل خاکی ضبط

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 5:17 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے مون پورہ، پانپور علاقے میں تحصیل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ امور صارفین کی ایک مشترکہ ٹیم نے تحصیلدار پانپور اور ایس ڈی پی او پانپور کی سربراہی میں غیرقانونی طور ذخیرہ کیے گئے پچاس ہزار لیٹر تیل خاکی ضبط کرکے ڈیپو کو سر بمہر کر دیا۔

پانپور: غیرقانونی طور ذخیرہ کیا گیا تیل خاکی ضبط

اس موقعے پر تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کا کہنا تھا کہ انہیں پچھلے کئی مہینوں سے مقامی باشندوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ انہیں تیل خاکی نہیں دیا جا رہا ہے۔ اسی بنیاد پر انہوں نے پچھلے کئی دنوں سے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں تیل خاکی ڈیپوز پر چھاپے مارے اور غیرقانونی طور ذخیرہ کیے گئے لاکھوں لیٹر تیل خاکی کو ضبط کر لیا، اس ضمن میں اب تک تقریباً چھ ڈیپوز سربمہر کیے گئے ہیں۔

تحصیلدار پانپور نے مزید کہا کہ ضبط کیا گیا تیل خاکی پولیس کے سُپرد کر دیا گیا ہے اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’’اگر ایسے کسی شخص یا جگہ کے بارے میں کسی بھی فرد کو واقفیت ہے تو وہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرے تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.