ETV Bharat / state

پیر پنچال میں بھی عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، بی جے پی لیڈر - کشمیر عسکریت پسندی

راجوری انکاؤنٹر میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے کہا: ’’پاکستان یہاں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے درپے ہے، تاہم اس کی ان کوششوں کو ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔‘‘

پیر پنچال میں بھی عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا:ـ بی جے پی لیڈر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 8:03 PM IST

پیر پنچال میں بھی عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا:ـ بی جے پی لیڈر

پلوامہ (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے جمعرات کو عوامی رابطہ مہم کے تحت ناوپورہ، ترال کا دورہ کیا جس دوران عوام وفودن نے بی جے پی لیڈر سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل الطاف ٹھاکر کی نوٹس میں لائے۔ عوامی وفود سے ملاقات کے بعد بی جے پی لیڈر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

دورے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے جو اب پیر پنچال میں عسکریت پسندی کو از سر نو فروغ دینے کی کوششوں میں ہے۔ تاہم جس طرح سے وادی کشمیر میں عسکریت کو ختم کیا گیا اسی طرح وہاں بھی عسکریت پسندی جڑ سے ختم کیا جائے گا کیونکہ اب جموں وکشمیر کو نوے کی دہائی کی طرف واپس دھکیلا نہیں جاے گا۔

مزید پڑھیں: اگر حالات ٹھیک ہیں تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کیوں جاں بحق ہورہے ہیں، محبوبہ مفتی

راجوری انکاؤنٹر کے دوران ہوئے جانی نقصان پر گہری دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا: ’’اُن بہادر فوجیوں کو سلام جنہوں نے دیش کی سالمیت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ عسکریت پسند لائن آف کنٹرول پر درانداز کرکے سرحدی علاقوں میں امن و امان بگاڑ کر واپس اپنے بلوں میں چھپ جاتے ہیں، تاہم بھارتی اس صورتحال سے پوری طرح نپٹ رہی ہے اور جلد ہی عسکریت پسندی کا پوری طرح سے قلع قمع کیا جائے گا۔‘‘ الطاف ٹھاکر نے کہا: ’’دہشت گردوں کو چن چن کے ہلاک کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ’’کشمیر میں حالات سدھر گئے ہیں اور امن لوٹ رہا ہے اور اس صورتحال کو کسی بھی صورت میں خراب کیے جانے کا کسی کو بھی موقع نہیں دیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.