ETV Bharat / state

پانپور: دھان کی فصل زیر آب، کسان پریشان

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 10:57 PM IST

رکشالینہ پانپور میں تقریباً تیس ہزار کنال کی اراضی پر پھیلی دھان کی پیداوار زیر آب آچکی ہے جس سے علاقے کے سینکڑوں کنبوں پر پریشانی کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

دھان کی فصل زیر آب
دھان کی فصل زیر آب

مقامی لوگوں کا کہنا ہے مزکورہ علاقے کے بیشتر لوگ دھان کی کھیتی باڑی کر کے ہی اپنا معاش کماتے ہیں لیکن معمولی بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں سے خارج ہونے والا پانی ان کی کھیتوں میں جمع ہوتا ہے جس سے مزکورہ علاقے کے لوگوں کو ہر سال نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

دھان کی فصل زیر آب

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار یہ شکایت انتظامیہ کے افسروں تک پہنچاٸی ہے جس پر افسروں نے انہیں یہ سنجیدہ مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی تاہم افسروں کے وعدے صرف سراب ثابت ہو رہے اور زمینی سطح پہ کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزکورہ لوگوں نے کہا ہے کہ ابھی ہماری دھان کی فصل تیار ہو چکی تھی اور کچھ روز بعد ہم اس فصل کی کٹاٸی شروع کرنے ہی والے تھے کہ پچھلے کٸی دنوں کی معمولی بارش سے ہماری فصل زیر آب آکر تباہ ہو گٸی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اگر اس سنجیدہ معاملے پر غور و خوض نہیں کیا گیا تو مزکورہ علاقے کے کسان خودکشی کرنے پرمجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ کے سر ہو گی۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کھیت کے نزدیک پانی کی نکاسی کا عمل شروع کرے تاکہ جو تھوڑی سی فصل بچی ہوئی ہے وہ بھی ضائع نہ ہو جاۓ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کھیت کی طرف ایک بڑا ڈرینیج سسٹم بنایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ان محنت کش اور غریب کسانوں کے ساتھ ایسا معاملہ پیش نہ آۓ۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اُن کا بینک کا قرضہ معاف کیا جاۓ تاکہ انہیں اس نقصان کی کسی حد تک بھرپاٸی ہو سکھے۔

مزکورہ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا جلد سے جلد اُن کا مسلہ حل کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.