وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت پردھان منتری ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کیا، اس ضمن میں ترال کے ٹاون ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے کی۔
تقریب میں محکمہ صحت، ار اینڈ بی، ڈی ڈی سی امیدواروں اور آشا ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، جس میں مستحقین کے مابین گولڈن کارڈ بھی تقسیم کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا نے کہا کہ اس اسکیم سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا، اور ہر فیملی کو صحت کے لحاظ سے پانچ لاکگھ روپئے ملے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گوہاٹی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جڑے، اس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔
ہیلتھ انشورنس اسکیم کا مقصد جموں و کشمیر میں عالمی سطح پر بہتر صحت کو یقینی بنانا ہے، اس کے علاوہ مالی تحفظ فراہم کرنا ہے اور تمام شہریوں اور برادریوں کو کم سے کم رقم میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ہیلتھ انشورنس اسکیم کے آغاز کے بعد وزیر اعظم مودی نے مستحقین سے گفتگو بھی کی، مختلف لوگوں نے اپنی بیماری اور صحتیابی کے تجربات وزیر اعظم مودی کے ساتھ شیئر کیے۔