پلوامہ:محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ضلع پلوامہ میں کِیرم، شطرنج، ٹیبل ٹینس کے ژونل ضلع سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ تمام عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ژونل سطح کے انٹر اسکول مقابلے آج یہاں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری پلوامہ کے ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوئے مذکورہ مقابلے میں ضلع پلوامہ کے مختلف تعلیمی اداروں سے تقریباً 300 شرکاء، 109 لڑکے اور 200 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر وسیم راجہ بطور مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وسیم راجہ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے طلباء باصلاحیت ہیں اور تمام کھیلوں کی سرگرمیوں میں آسانی سے حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ منشیات سے دور رہیں اور دیگر سماجی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کا فرض ہے کہ وہ طلباء کو کھیلوں کے پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دے اور تعلیمی اداروں کے طلباء کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائے جس سے وہ خود کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے قابل بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں:Trekking Come Youth Festival Program پلوامہ میں ٹریکنگ کم یوتھ فیسٹول پرگروام کا انعقاد
یہ مقابلہ جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز، کشمیر کی سرپرستی میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے منعقد کیا تھا۔بعد ازاں ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ضلع پلوامہ کے تعلیمی اداروں کے ان طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔