جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بٹالین سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈاڈسرہ ترال علاقے میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور ان لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔اس کیمپ سے مستعفید ہونے کیلئے علاقے کی خواتین، بچے اور بوڑھے بھی بڑی تعداد میں آئے۔
اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا، لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے کیونکہ ایسے کیمپس سے غریب لوگوں کوبہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:Landslide Damages Under Construction Tunnel لینڈ سلائیڈنگ سے زیرتعمیر ٹنل کو نقصان پہنچا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر 130 بٹالین راجیو یادو نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کاباقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے، جب بھی کسی علاقے میں لوگ اسطرح کے کیمپ منعقد کرانے کی اپیل کرتے ہیں تو ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف مختلف قسم کے سوک ایکشن کا انعقاد کرکے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی اسطرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جائے گا۔